عنوان: وینٹی لیٹر(Ventilator) مشین کے استعمال کا حکم(60-No)

سوال: محترم مفتی صاحب ! ہمارے ایک عزیز وینٹی لیٹر پر ہیں، ڈاکٹروں کا یہ کہنا ہے کہ وینٹی لیٹر سے ہٹانے کے بعد ان کا بچنا بہت ہی ناممکن اور مشکل ہے، جبکہ اہل خانہ وینٹی لیٹر کا خرچہ برداشت کرنے سے عاجز ہیں اور کہیں سے کوئی مدد اور تعاون بهی ممکن نہیں ہے، اس صورتحال میں شریعت ہمیں کیا حکم دیتی ہے؟ وینٹی لیٹر مشین ہٹانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: واضح ہو کہ سانس چلانے کے لیے مصنوعی مشین (وینٹی لیٹر )کا استعمال شرعاً کوئی ضروری نہیں ہے، بالخصوص جبکہ وینٹی لیٹر مشین کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہو یا اس علاج سے نفع کی کوئی امید نہ ہو، لہذا صورتِ مسئولہ میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر وینٹی لیٹر مشین کا ہٹا لینا جائز ہے، البتہ جان بچانے یا علاج کی کوئی مفید تدبیر اگر بآسانی ہوسکتی ہو تو حتى الوسع وہ اختیار کر لی جائے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (355/5، ط: دار الفکر)
والرجل إذا استطلق بطنه أو رمدت عيناه فلم يعالج حتى أضعفه ذلك وأضناه ومات منه لا إثم عليه فرق بين هذا وبينما إذا جاع ولم يأكل مع القدرة حتى مات حيث يأثم والفرق أن الأكل مقدار قوته مشبع بيقين فكان تركه إهلاكا ولا كذلك المعالجة والتداوي كذا في الظهيرية.

فتاویٰ عثمانی: (223/4، ط: مکتبۃ معارف القرآن کراتشی)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1210 Dec 23, 2018
ventilator machine ke/kay isteamaal/istemaal/istimaal ka hukm/hukum , using a ventilator machine.

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.