سوال:
مفتی صاحب ! موسم کا نیا پھل دیکھ کر کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟
جواب: حضور اکرمﷺ کی خدمت میں جب نیا پھل آتا تو حضور اقدس ﷺ یہ دعا پڑھتے :
اللَّهُمَّ بَارِکْ لَنَا فِي ثِمَارِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَفِي مُدِّنَا۔
ترجمہ: اے اللہ! ہمارے لیے ہمارےپھلوں میں برکت عطا فرما اور ہمارے لیے ہمارے شہر میں برکت فرما اور ہمارے لیے ہماری اس چیز سے جو صاع اور مد سے ناپی جاتی ہے اس میں برکت عطا فرما۔
(الجامع الترمذی، باب ما یقول اذا رای الباکورۃ من الثمر، رقم الحدیث 3454)
فائدہ:اس دعا پڑھنے کے بعد آپ ﷺ کو جو کوئی چھوٹا بچہ نظر آتا، آپ ﷺ اسے بلاتے اور یہ پہلا پھل اسے دے دیتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن الترمذی: (باب ما یقول اذا رای الباکورۃ من الثمر، رقم الحدیث: 3454، ط: دار الحدیث)
حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ. ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ إِذَا رَأَوْا أَوَّلَ الثَّمَرِ جَاءُوا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا أَخَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثِمَارِنَا وَبَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَمُدِّنَا، اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ عَبْدُكَ وَخَلِيلُكَ وَنَبِيُّكَ، وَإِنِّي عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ، وَإِنَّهُ دَعَاكَ لِمَكَّةَ، وَأَنَا أَدْعُوكَ لِلْمَدِينَةِ بِمِثْلِ مَا دَعَاكَ بِهِ لِمَكَّةَ، وَمِثْلِهِ مَعَهُ، قَالَ: ثُمَّ يَدْعُو أَصْغَرَ وَلِيدٍ يَرَاهُ فَيُعْطِيهِ ذَلِكَ الثَّمَرَ.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی