عنوان: بیوی کی شرم گاہ میں انگلی داخل کرنے کی صورت میں غسل کا حکم(6032-No)

سوال: اگر کوئی شوہر لطف اندوز ہونے کے لئے اپنی انگلی بیوی کی شرمگاہ میں داخل کردے تو اس سے بیوی پر غسل واجب تو نہیں ہوگا؟

جواب: اگر کوئی شوہر ہمبستری کے وقت لطف اندوز ہونے کے لئے اپنی انگلی بیوی کی شرمگاہ میں داخل کردے اور اس سے بیوی میں شہوت پیدا ہوجائے،مگر انزال نہ ہو تو محتاط قول کے مطابق عورت پر غسل کرنا واجب ہے، لیکن اگر انگلی داخل کرنے کی وجہ سے عورت کو انزال ہوجائے تو عورت پر بالاتفاق غسل کرنا واجب ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (166/1، ط: دار الفکر)
(و) لا عند (إدخال إصبع ونحوه) كذكر غير آدمي وذكر خنثى وميت وصبي لا يشتهي وما يصنع من نحو خشب (في الدبر أو القبل) على المختار۔۔۔(بلا إنزال) لقصور الشهوة أما به فيحال عليه.
(قوله: على المختار)۔۔۔۔۔وقيد بالدبر؛ لأن المختار وجوب الغسل في القبل إذا قصدت الاستمتاع؛ لأن الشهوة فيهن غالبة فيقام السبب مقام المسبب دون الدبر لعدمها نوح أفندي. وقوله لأن المختار وجوب الغسل إلخ بحث منه سبقه إليه شارح المنية، حيث قال والأولى أن يجب في القبل إلخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2547 Dec 07, 2020
biwi ki sharam gaah mai ungli daakhil karne ki soorat mai ghusal ka hukum, Order of Ghusul / bath in case of inserting a finger in the private part / Vagina of the wife

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.