سوال:
میں کسی وجہ سے تعویذ استعمال کرتا ہوں، لیکن مجھے احتلام بہت ہوتا ہے اور میں بسا اوقات کافی دیر بعد غسل کرتا ہوں، سوال یہ ہے کہ کیا میں ناپاکی کی حالت میں تعویذ استعمال کرسکتا ہوں؟
جواب: واضح رہے کہ جس کاغذ پر قرآن کریم کی آیت لکھی ہوئی ہو، اس کو ناپاکی کی حالت میں چھونا جائز نہیں ہے، البتہ اگر وہ کاغذ کسی چمڑے یا کپڑے وغیرہ میں لپٹا ہوا ہو تو اسے ناپاکی کی حالت میں چھونا اور پہننا دونوں جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (38/1، ط: دار الفکر)
(ومنها) حرمة مس المصحف لا يجوز لهما وللجنب والمحدث مس المصحف إلا بغلاف متجاف عنه كالخريطة والجلد الغير المشرز لا بما هو متصل به، هو الصحيح. هكذا في الهداية وعليه الفتوى. كذا في الجوهرة النيرة.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی