سوال:
میری بیوی کے سر میں اکثر درد رہتا ہے، میں قرآن کی آیات پڑھ کر اسے دم کر دیتا ہوں تو اسے افاقہ ہوجاتا ہے، سوال یہ ہے کہ جب وہ حیض یا نفاس کی حالت میں ہو تو کیا میں اس پر دم کرسکتا ہوں؟
جواب: اگر عورت حیض یا نفاس کی حالت میں ہو تو قرآن کریم کی آیات پڑھ کر اس پر دم کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (293/1، ط: دار الفکر)
(ولا بأس) لحائض وجنب (بقراءة أدعية ومسها وحملها وذكر الله تعالى، وتسبيح)
(قوله بقصده) فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئا من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی