عنوان: حشفہ (عضو خاص کا سر) کٹے شخص کا ہمبستری کرنے سے غسل واجب ہونا(6038-No)

سوال: میرے دوست کا حشفہ بچپن میں ختنہ کے دوران ڈاکٹر کی نا اہلی اور لا پرواہی کی وجہ سے کٹ گیا تھا اب اس کی شادی ہوچکی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا میرے دوست پر ہمبستری کرنے سے غسل واجب ہوگا؟

جواب: واضح رہے کہ حشفہ کٹے ہوئے شخص کا باقی ماندہ عضو خاص اگر حشفہ کی مقدار کے برابر بیوی کی شرمگاہ میں داخل ہوجائے تو اس سے غسل واجب ہوجائے گا، چاہے انزال ہو یا نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

البحر الرائق: (61/1، ط: دار الکتاب الاسلامی)
(قَوْلُهُ: وَتَوَارِي حَشَفَةٍ فِي قُبُلٍ أَوْ دُبُرٍ عَلَيْهِمَا) أَيْ وَفَرْضُ الْغُسْلِ عِنْدَ غَيْبُوبَةِ مَا فَوْقَ الْخِتَانِ، وَكَذَلِكَ غَيْبُوبَةُ مِقْدَارِ الْحَشَفَةِ مِنْ مَقْطُوعِهَا فِي قُبُلِ امْرَأَةٍ يُجَامَعُ مِثْلُهَا أَوْ دُبُرٍ عَلَى الْفَاعِلِ وَالْمَفْعُولِ بِهِ، وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 949 Dec 07, 2020
kia hashfa katay shaksh par bhi hambistari karne say ghusal wajib hoga?, Is ghusl wajib for having intercourse with a person who has had his head / Foreskin cut off?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.