عنوان: غسل سے پہلے وضو کرنا بھول جانا(6039-No)

سوال: اگر کوئی شخص غسل سے پہلے وضو کرنا بھول جائے تو کیا وہ غسل کرنے کے بعد وضو کرسکتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ غسل کے شروع میں وضو کرنا حضور اکرم ﷺکی سنت ہے، لیکن اگر کوئی شخص غسل کے شروع میں وضو کرنا بھول جائے، تب بھی غسل میں تمام بدن پر پانی بہانے سے غسل کے ساتھ ساتھ وضو بھی ہوجائے گا اور غسل کے بعد دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، البتہ غسل کے شروع میں وضو نہ کرنا سنت کے خلاف ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشکاۃ المصابیح: (136/1،، ط: المکتب الاسلامی)
وعن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم أن النبي صلى الله عليه وسلم: كان إذا اغتسل من الجنابة بدأ فغسل يديه ثم يتوضأ كما يتوضأ للصلاة۔۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1177 Dec 07, 2020
kia ghusal kay bad wazu kar saktay hain ?, Can we perform ablution / wuzu after bathing / ghusul?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.