سوال:
واٹر بورڈ کی طرف سے جو پانی آتا ہے، اس میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس میں سیوریج (Sewerage) کا پانی شامل ہے، کبھی پانی بالکل صاف ہوتا ہے، لیکن اس کا رنگ صاف نہیں ہوتا ہے اور کبھی پانی بھی صاف ہوتا ہے اور رنگ بھی صاف ہوتا ہے، لیکن بو آرہی ہوتی ہے، ایسے پانی سے وضو، غسل اور کپڑے دھونے کا کیا حکم ہے؟
جواب: صورت مسئولہ میں اگر پانی میں نجاست کا اثر (رنگ، بو یا ذائقہ) واضح اور یقینی نہ ہو تو یہ پانی پاک ہے، اس سے وضو اور غسل کرنا درست ہے۔ ہاں! اگر پانی کے اندر نجاست کا اثر واضح محسوس ہوتا ہو، یعنی اس کے رنگ، بو یا ذائقہ میں واضح فرق آیا ہو تو پھر یہ پانی ناپاک ہوگا اور اس سے وضو اور غسل کرنا درست نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایہ: (35/1، ط: سعید)
و کل ماء وقعت النجاسۃ فیہ،لم یجز الوضوء بہ، قلیلا کانت النجاسۃ او کثیرا۔
والماء الجاری اذا وقعت نجاسۃ جاز الوضوء بہ اذا یرلھا اثر : و الاثر ھو الطعم او الریحۃ او اللون۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی