عنوان: کیا کنڈوم استعمال کرنے کی صورت میں غسل واجب ہوگا؟(6060-No)

سوال: اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کنڈوم کے ساتھ جماع (ہمبستری) کرے، تو کیا اس صورت میں غسل واجب ہوگا؟

جواب: واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کنڈوم کے ساتھ جماع کرے، تو چونکہ کنڈوم کا غلاف اتنا باریک ہوتا ہے کہ اس میں بھی عورت کی فرج داخل (شرم گاہ کا اندرونی حصہ) کی حرارت محسوس ہوتی ہے، اور دونوں میاں، بیوی کو لذت کا احساس ہوتا ہے، لہذا کنڈوم چڑھے عضو مخصوص کا سر، عورت کی شرم گاہ میں داخل ہوتے ہی میاں، بیوی دونوں پر غسل واجب ہوجائے گا، چاہے منی نکلے یا نہ نکلے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (164/1، ط: دار الفکر)
(أولج حشفته) أو قدرها (ملفوفة بخرقة، إن وجد لذة) الجماع (وجب) الغسل (وإلا لا) على الأصح والأحوط الوجوب.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1734 Dec 08, 2020
kia condom istimal karne ki soorat mai ghusal wajib hoga?, Is ghusl obligatory in case of use of condom?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.