سوال:
اگر کسی نے حیض یا نفاس کی حالت میں مہندی لگا رکھی ہو تو کیا حیض یا نفاس کا خون بند ہونے کے بعد غسل کرنے سے پہلے اس مہندی کے رنگ کو چھڑانا ضروری ہے، کیونکہ بعض عورتوں کا خیال ہے کہ حیض یا نفاس کی حالت میں لگائی گئی مہندی کے رنگ کو چھڑانا ضروری ہے، ورنہ غسل نہ ہوگا، یہ خیال کہاں تک درست ہے؟
جواب: حیض یا نفاس سے پاک ہونے کے بعد غسل صحیح ہونے کے لئے حیض یا نفاس کی حالت میں لگائی گئی مہندی کے رنگ کو چھڑانا ضروری نہیں ہے، مہندی لگی ہونے کی حالت میں بھی غسل ہوجائے گا، لہذا بعض عورتوں کا یہ خیال کہ حیض یا نفاس کی حالت میں لگائی گئی مہندی کے رنگ کو حیض یا نفاس کے غسل کے لیے چھڑانا ضروری ہے، محض غلط اور بے بنیاد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (4/1، ط: دار الفکر)
وفي الجامع الصغير سئل أبو القاسم عن وافر الظفر الذي يبقى في أظفاره الدرن أو الذي يعمل عمل الطين أو المرأة التي صبغت أصبعها بالحناء، أو الصرام، أو الصباغ قال كل ذلك سواء يجزيهم وضوءهم
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی