سوال:
اگر کسی شخص کے بائیں ہاتھ میں زخم ہو جس کی وجہ سے اس کے بایاں ہاتھ کو پانی لگنا نقصان دیتا ہو تو کیا وہ اپنے دائیں ہاتھ سے استنجاء کرسکتا ہے؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں استنجاء کے لیے بائیں ہاتھ کا استعمال مضر ہونے کی وجہ سے دائیں ہاتھ سے استنجاء کرنا درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (فصل فیما یجوز بہ الاستنجاء و ما یکرہ، ص: 50، ط: دار الکتب العلمیة)
یکرہ الاستنجاء بالید الیمنی الامن عذر۔۔۔۔
فانہ یفید عدم الکرھۃ بالیمین حال العذور وھو کذٰلک۔
الھندیۃ: (الفصل الثالث فی الاستنجاء، 50/1)
واذاکان بالیسرٰی عذر یمنع الاستنجاء بھا جاز ان یستنجی بیمینہ من غیر کراھۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی