سوال:
میرے ایک دوست نے کچھ عرصہ قبل اپنی اہلیہ کو طلاق دی تھی جس سے اس کے کچھ بچے بھی ہیں، طلاق دینے کے بعد عدت کا زمانہ بھی گزر چکا ہے، کیا اس آدمی کے لئے بچوں سے ملاقات کرنے کے لئے مطلقہ بیوی کے گھر جانا جائز ہے؟
جواب: مذکورہ شخص کا اپنے بچوں سے ملاقات کی غرض سے مطلقہ بیوی کے گھر جانا جائز ہے، بشرطیکہ مطلقہ بیوی سے مکمل پردہ کا اہتمام ہو، کیونکہ اب وہ اس کے نکاح میں نہیں رہی ہے، اور اس کے لئے اجنبیہ بن چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النور، الآیۃ: 30- 31)
قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَ یَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْؕ-ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا یَصْنَعُوْنَ وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنََّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ....الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی