سوال:
مفتی صاحب ! ضاویان نام کے معنی بتادیں۔
جواب: "ضاویان" (Zaawiyaan) عربی لغت میں "ضاوی" کا تثنیہ ہوسکتا ہے، اور "ضاوی" کا ایک معنی "رات کو آنے والا" اور دوسرا معنی "پناہ لینے والا" ہے، جبکہ اس کا ایک معنی "کمزور اور دبلا ہونے" کے بھی آتے ہیں، لہذا پہلے دو معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھا جا سکتا ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ بچے کا نام، انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھا جائے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی