عنوان: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر مجالس کے ختم پر حاضرین کے لیے دعا(6130-No)

سوال: مفتی صاحب ! مجلس سے اٹھتے وقت اپنے ساتھیوں کے لیے کن الفاظ میں دعا کرنی چاہیے؟

جواب: حدیث شریف میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مجلس سے اٹھتے، تو اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے لیے یوں دعا فرماتے:
اللَّهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيكَ، ‏‏‏‏‏‏وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ، ‏‏‏‏‏‏وَمِنَ الْيَقِينِ مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَيْنَا مُصِيبَاتِ الدُّنْيَا، ‏‏‏‏‏‏وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا وَاجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنَّا، ‏‏‏‏‏‏وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا، ‏‏‏‏‏‏وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَجْعَلْ مُصِيبَتَنَا فِي دِينِنَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّنَا وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَا يَرْحَمُنَا.
ترجمہ: اے اللہ ! اپنی خشیت (خوف) میں سے اتنا حصہ ہمیں عطا فرما، جس کے ذریعے تو ہمارے اور گناہوں کے درمیان حائل ہو جائے، اور اپنی اطاعت کا اتنا حصہ عطا فرما، جس کے ذریعے تو ہمیں اپنی جنت تک پہنچا دے، اور اتنا یقین عطا فرما، جس کے ذریعے تو ہمارے لیے دنیوی مصیبتوں کو ہلکا کر دے، اور ہمیں ہمارے کانوں، ہماری آنکھوں اور ہماری (دوسری) قوتوں سے اس وقت تک فائدہ اٹھانے کا موقع عطا فرما، جب تک تو ہمیں زندہ رکھے، اور ان چیزوں کو ہمارے جیتے جی باقی رکھ، اور ہمارا بدلہ ان لوگوں سے لے، جنہوں نے ہم پر ظلم کیا، اور ان لوگوں کے خلاف ہماری مدد کر، جو ہم سے عداوت (دشمنی) کا معاملہ کریں، اور ہمیں پہنچنے والی مصیبت ہمارے دین پر نہ ڈال، اور دنیا کو ہماری فکر کا سب سے بڑا مرکز نہ بنا، اور نہ ہمارے علم کا دائرہ دنیا تک محدود رکھ، اور نہ ہمارے شوق و رغبت کی آخری حد دنیا کو بنا، اور ہم پر کوئی ایسا شخص مسلط نہ کر، جو ہم پر رحم نہ کرے۔
( الجامع الترمذی، رقم الحدیث 3502، دارالحدیث القاہرۃ)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 3502، ط: دار الحدیث)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ:‏‏‏‏ قَلَّمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُومُ مِنْ مَجْلِسٍ حَتَّى يَدْعُوَ بِهَؤُلَاءِ الدَّعَوَاتِ لِأَصْحَابِهِ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيكَ، ‏‏‏‏‏‏وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ، ‏‏‏‏‏‏وَمِنَ الْيَقِينِ مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَيْنَا مُصِيبَاتِ الدُّنْيَا، ‏‏‏‏‏‏وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا وَاجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنَّا، ‏‏‏‏‏‏وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا، ‏‏‏‏‏‏وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَجْعَلْ مُصِيبَتَنَا فِي دِينِنَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّنَا وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَا يَرْحَمُنَا.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2100 Dec 14, 2020
aan hazrat sallaho alaihi wassallam ki aksar majalis lay khatam par hazireen kay liye dua, The prayer of the prophet for the audience at the end of most of the gatherings of the Holy Prophet (peace be upon him).

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.