عنوان: "تحنیک" کرنے کا حکم(6159-No)

سوال: مفتی صاحب! جب کسی کے یہاں بچہ کی ولادت ہوتی ہے، تو وہ کسی بزرگ سے "تحنیک" کراتا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا بچہ کی پیدائش کے بعد "تحنیک" کرانا ضروری ہے؟

جواب: واضح رہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کی "تحنیک" کیا کرتے تھے، چنانچہ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے ایک نومولود بچہ کے منہ میں کھجور کا ٹکڑا چبا کر ڈالا، تو وہ بچہ اس کو زبان سے ٹٹول کر کھانے لگا، لہذا "تحنیک" یعنی کسی بزرگ شخص کا کھجور یا اور کوئی میٹھی چیز چبا کر، نومولود بچہ کے منہ میں ڈالنا سنت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (288/4، ط: المکتبۃ العصریۃ)
عن أنس، قال: ذهبت بعبد الله بن أبي طلحة إلى النبي صلى الله عليه وسلم، حين ولد والنبي صلى الله عليه وسلم في عباءة يهنأ بعيرا له، قال: «هل معك تمر؟» قلت: نعم، قال: «فناولته تمرات» فألقاهن في فيه فلاكهن ثم فغر فاه فأوجرهن إياه فجعل الصبي يتلمظ، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: «حب الأنصار التمر» وسماه عبد الله

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1243 Dec 15, 2020
takneek karne ka hukum, Ruling / order of takneek / giving ghutti / touching the lips of a newborn baby with honey, sweet juice or pressed dates.

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Fosterage

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.