سوال:
میں کسی شخص سے یہ سنا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی نومولود بچی کے لئے عقیقہ میں بکرا ذبح نہ کرے، بلکہ بکرے کی قیمت صدقہ کردے تو عقیقہ ہوجاتا ہے۔ کیا اس طرح کرنے سے عقیقہ ہوجاتا ہے؟
جواب: حضور اکرم ﷺنے بچی کے عقیقہ کے موقع پر بکرا یا بکری ذبح کرنے کا حکم فرمایا ہے، اور چونکہ قربانی کی طرح عقیقہ میں بھی حلال جانور کا خون بہانا مقصود ہوتا ہے، لہذا اگر کوئی شخص عقیقہ کے لئے بکرا یا بکری ذبح نہ کرے، بلکہ اس کی قیمت صدقہ کردے تو اس سے عقیقہ ادا نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن الترمذی: (رقم الحدیث:1513، ط: دار الغرب الاسلامی)
عن يوسف بن ماهك، أنهم دخلوا على حفصة بنت عبد الرحمن فسألوها عن العقيقة، فأخبرتهم أن عائشة أخبرتها، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمرهم عن الغلام شاتان مكافئتان، وعن الجارية شاة.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی