عنوان: دن رات کے گناہ معاف کرانے والی دعا(6190-No)

سوال: مفتی صاحب ! صبح اور شام میں پڑھنے والی کوئی ایسی دعا بتادیں، جس کے پڑھنے سے دن اور رات کے گناہ معاف ہوجائیں۔

جواب: صبح کے وقت یہ دعا پڑھیں:
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَصْبَحْتُ اُشْھِدُکَ وَاُشْھِدُ حَمَلَۃَ عَرْشِکَ وَمَلٰئِکَتَکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ اَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ۔
ترجمہ: اے اللہ ! میں نے صبح کی، میں تجھے اور تیرے حاملین عرش کو اور تیرے تمام فرشتوں کو اور تیری تمام مخلوق کو گواہ بناتا ہوں، اس بات پر کہ تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں اور اس بات پر کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔
شام کے وقت یہ دعا پڑھیں:
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَمسَیتُ اُشْھِدُکَ وَاُشْھِدُ حَمَلَۃَ عَرْشِکَ وَمَلٰئِکَتَکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ اَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ۔
ترجمہ: اے اللہ ! میں نے شام کی، میں تجھے اور تیرے حاملین عرش کو اور تیرے تمام فرشتوں کو اور تیری تمام مخلوق کو گواہ بناتا ہوں، اس بات پر کہ تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں اور اس بات پر کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔
(سنن لابی داؤد، باب ما یقول اذا اصبح، رقم الحدیث 5078)
فضیلت: جو شخص صبح کے وقت ان کلمات کو پڑھ لے، اس دن اس سے جتنے بھی گناہ سرزد ہوئے ہوں گے، سب معاف کر دیے جائیں گے، اور جو شخص ان کلمات کو شام کے وقت پڑھ لے، تو اس رات میں اس سے جتنے گناہ سرزد ہوئے ہوں گے، سب معاف کر دئیے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (باب ما یقول اذا اصبح، رقم الحدیث: 5078، ط: دار ابن حزم)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ مُسْلِمٍ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : قال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ ، وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلَائِكَتَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ ، أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا أَصَابَ فِي يَوْمِهِ ذَلِكَ مِنْ ذَنْبٍ ، وَإِنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي، غُفِرَ لَهُ مَا أَصَابَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1964 Dec 17, 2020
din raat kay gunah muaf karanay wali dua, Prayer for the forgiveness of sins for Day and night

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.