عنوان: مجلس کے آخر میں اپنے ساتھیوں کے لیے کرنے والی دعا(6216-No)

سوال: مفتی صاحب ! مجلس سے اٹھتے وقت اپنے ساتھیوں کے لیے کن الفاظ میں دعا کرنی چاہیے؟

جواب: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اکثر مجلس کے اختتام پر تمام حاضرین کے لیے یہ دعا فرماتے تھے:
اللَّهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيكَ، ‏‏‏‏‏‏وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ، ‏‏‏‏‏‏وَمِنَ الْيَقِينِ مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَيْنَا مُصِيبَاتِ الدُّنْيَا، ‏‏‏‏‏‏وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا وَاجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنَّا، ‏‏‏‏‏‏وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا، ‏‏‏‏‏‏وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَجْعَلْ مُصِيبَتَنَا فِي دِينِنَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّنَا وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَا يَرْحَمُنَا.
ترجمہ: اے اللہ ! اپنی خشیت (خوف) میں سے اتنا حصہ ہمیں عطا فرما، جس کے ذریعے تو ہمارے اور گناہوں کے درمیان حائل ہو جائے، اور اپنی اطاعت کا اتنا حصہ عطا فرما، جس کے ذریعے تو ہمیں اپنی جنت تک پہنچا دے، اور اتنا یقین عطا فرما، جس کے ذریعے تو ہمارے لیے دنیوی مصیبتوں کو ہلکا کر دے، اور ہمیں ہمارے کانوں، ہماری آنکھوں اور ہماری (دوسری) قوتوں سے اس وقت تک فائدہ اٹھانے کا موقع عطا فرما، جب تک تو ہمیں زندہ رکھے، اور ان چیزوں کو ہمارے جیتے جی باقی رکھ، اور ہمارا بدلہ ان لوگوں سے لے، جنہوں نے ہم پر ظلم کیا، اور ان لوگوں کے خلاف ہماری مدد کر، جو ہم سے عداوت (دشمنی) کا معاملہ کریں، اور ہمیں پہنچنے والی مصیبت ہمارے دین پر نہ ڈال، اور دنیا کو ہماری فکر کا سب سے بڑا مرکز نہ بنا، اور نہ ہمارے علم کا دائرہ دنیا تک محدود رکھ، اور نہ ہمارے شوق و رغبت کی آخری حد دنیا کو بنا، اور ہم پر کوئی ایسا شخص مسلط نہ فرما، جو ہم پر رحم نہ کرے۔
(الجامع الترمذی، رقم الحدیث 3502، دارالحدیث القاہرۃ)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 3502، ط: دار الحدیث)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ:‏‏‏‏ قَلَّمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُومُ مِنْ مَجْلِسٍ حَتَّى يَدْعُوَ بِهَؤُلَاءِ الدَّعَوَاتِ لِأَصْحَابِهِ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيكَ، ‏‏‏‏‏‏وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ، ‏‏‏‏‏‏وَمِنَ الْيَقِينِ مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَيْنَا مُصِيبَاتِ الدُّنْيَا، ‏‏‏‏‏‏وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا وَاجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنَّا، ‏‏‏‏‏‏وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا، ‏‏‏‏‏‏وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَجْعَلْ مُصِيبَتَنَا فِي دِينِنَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّنَا وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَا يَرْحَمُنَا.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 884 Dec 18, 2020
majlis kay aakhir mai apnay sathion kay liye karne wali dua, A prayer for one's colleagues at the end of the meeting / assembly

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.