سوال:
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی کے نام "حضرت امامہ رضی اللہ عنہا" میں لفظ "امامہ" میں مندرجہ ذیل وضاحت فرما دیں:
1۔ لفظ کے شروع میں "الف" کے اوپر پیش ہو گا؟
2۔ لفظ کے آخر میں "ٹوٹا ہ" ہو گا؟
3۔ اس لفظ "امامہ" کے کیا معنی ہیں؟
جواب: "اُمَامَہْ" الف کے اوپر پیش کے ساتھ کے معانی سرداری، قیادت اور آگے بڑھنے کے ہیں۔
امامہ (Umaamah) حضور ﷺکی نواسی کا نام ہے، جو حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے بطن سے پیدا ہوئیں، ان کا پورا نام " اُمامہ بنت أبی العاص" تھا، لہذا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
المنجد: (ص: 17)
ام یئم امامۃ و اما و اماما ، القوم و بالقوم: تقدمھم وکان لھم اماما۔
الامامۃ: الرئاسۃ العامۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی