عنوان: میت کی آنکھیں بند کرتے وقت کی دعا(6233-No)

سوال: مفتی صاحب ! اگر کسی کا انتقال ہو جائے، تو اس کی آنکھیں بند کرنے کے بعد کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

جواب: جب میت کی آنکھیں بند کریں، تو یہ دعا پڑھیں:
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ في المَهْدِيِّينَ، وَاخْلُفْهُ في عَقِبِهِ في الغَابِرِينَ، وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ يا رَبَّ العَالَمِينَ، وَافْسَحْ له في قَبْرِهِ، وَنَوِّرْ لَهُ۔
ترجمہ: اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما، اور ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کا درجہ بلند فرما، اور اس کے بعد اس کے پسماندگان کے لیے خود نعم البدل بن جا، اور ہماری بھی مغفرت فرما، اور اس کی بھی یا رب العالمین ! اور اس کی قبر کو کشادہ فرما، اور اس کے لیے اس میں نور پیدا فرما۔
(صحیح مسلم، باب فی اغماض المیت والدعاء لہ اذا حضر، رقم الحدیث: 2130)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (باب فی اغماض المیت و الدعاء لہ اذا حضر، رقم الحدیث: 2130)
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَبِي سَلَمَةَ وَقَدْ شَقَّ بَصَرُهُ فَأَغْمَضَهُ ثُمَّ قَالَ إِنَّ الرُّوحَ إِذَا قُبِضَ تَبِعَهُ الْبَصَرُ فَضَجَّ نَاسٌ مِنْ أَهْلِهِ فَقَالَ لَا تَدْعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ إِلَّا بِخَيْرٍ فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ يُؤَمِّنُونَ عَلَى مَا تَقُولُونَ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَبِي سَلَمَةَ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ فِي الْمَهْدِيِّينَ وَاخْلُفْهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَابِرِينَ وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ وَافْسَحْ لَهُ فِي قَبْرِهِ وَنَوِّرْ لَهُ فِيهِ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1831 Dec 19, 2020
mayyat ki aankhain band kartay waqt ki dua, Prayer while closing the eyes of the deceased

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.