سوال:
مفتی صاحب ! اگر والدہ کی عمر 90 سال کے قریب ہو اور طبیعت بھی خراب رہتی ہو، تو ان حالات میں بڑے بھائی کے انتقال کی خبر والدہ کو دینی چاہیے یا نہیں؟
جواب: اہل و عیال کو وفات کی اطلاع کرنا سنت ہے، فرض یا واجب نہیں ہے، صورت مسئولہ میں اگر والدہ کو بیٹے کے وفات کی اطلاع کرنے سے شدید صدمہ پہنچنے کا اندیشہ ہو، تو ایسی صورت میں انکی ہمدردی کو سامنے رکھتے ہوئے وفات کی خبر نہ دینے کی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
فتح الباری: (117/3)
قال ابن العربی، یوٴخذ من مجموع الاحادیث ثلاث حالات، الاولیٰ اعلام الاہل والاصحاب واہل الصلاح فہذا سنة، الثانیة دعوة الحفل للمفاخرة فہٰذہ تکرہ، الثالثة الاعلام بنوع آخر کالنیاعة ونحو ذالک فہٰذا حرام۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی