سوال:
مفتی صاحب ! سونے سے پہلے کون سی دعا پڑھ کر اپنے بدن پر پھونکنی چاہیے؟
جواب: حدیث شریف میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو جب بستر پر آرام فرمانے لگتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا کر «قل هو الله أحد»، «قل أعوذ برب الفلق» اور «قل أعوذ برب الناس» (تینوں سورتیں مکمل) پڑھ کر ان پر پھونکتے اور پھر دونوں ہتھیلیوں کو جہاں تک ممکن ہوتا، اپنے جسم پر پھیر لیتے تھے۔
پہلے سر، چہرہ اور سامنے کے بدن پر ہاتھ پھیرتے تھے، یہ عمل آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ کیا کرتے تھے۔
(صحیح بخاری، باب فضل المعوذات، رقم الحدیث 5017)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح البخاری: (باب فضل المعوذات، رقم الحدیث: 5017، ط: دار الکتب العلمیۃ)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَانَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ كُلَّ لَيْلَةٍ جَمَعَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ نَفَثَ فِيهِمَا، فَقَرَأَ فِيهِمَا: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ثُمَّ يَمْسَحُ بِهِمَا مَا اسْتَطَاعَ مِنْ جَسَدِهِ، يَبْدَأُ بِهِمَا عَلَى رَأْسِهِ وَوَجْهِهِ وَمَا أَقْبَلَ مِنْ جَسَدِهِ ، يَفْعَلُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی