سوال:
اگر ایک شخص کے بڑھاپے کی وجہ سے سارے دانت ٹوٹ گئے ہوں تو کیا وہ مسواک کی سنت پوری کرنے کے لیے اپنے مسوڑھوں پر مسواک کرسکتا ہے؟
جواب: صورت مسئولہ میں دانت نہ ہونے کی صورت میں اگر وہ شخص مسوڑھوں پر مسواک استعمال کرتا ہے تو اس سے مسواک کی سنت ادا ہو جائے گی، البتہ اگر وہ مسواک کے بجائے اپنی انگلی یا کسی اور نرم چیز کو مسوڑھوں پر پھیرتا ہے، تب بھی وہ مسواک کے ثواب سے محروم نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (43/1)
وتقوم الاصبع او الخرقۃ الخشنۃ مقامہ عند فقدہ اوعدم اسنانہ فی تحصیل الثواب الخ۔
الدر المختار: (115/1)
وعند فقدہ او فقد اسنانہ تقوم الخرقۃ الخشنۃ او الاصبع مقامہ کما یقوم العلک مقامہ للمرأۃ مع القدرۃ علیہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی