سوال:
مفتی صاحب ! جب کوئی نعمت میسر ہو، تو کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟
جواب: جب انسان کو کوئی نعمت میسر ہو یا خوشحالی نصیب ہو، تو یہ دعا پڑھنی چاہیے:
رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ: میرے پروردگار ! مجھے اس بات کا پابند بنادیجیے کہ میں آپ کی ان نعمتوں کا شکر ادا کروں، جو آپ نے مجھے اور میرے والدین کو عطا فرمائی ہیں، اور وہ نیک عمل کروں، جو آپ کی پسند ہو،اور اپنی رحمت سے مجھے اپنے نیک بندوں میں شامل فرما لیجیئے۔
(سورۃ النمل، آیت نمبر: 19)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النمل، الایۃ: 19)
وَقَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَo
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی