سوال:
مفتی صاحب ! صبح اور شام کے وقت پڑھنے کی دعا بتادیں۔
جواب: صبح کے وقت یہ دعا پڑھیں:
اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ
ترجمہ: اے اللہ ! ہم نے تیرے ہی نام کے ساتھ صبح کی اور تیرے ہی نام کے ساتھ شام کی اور تیری ہی قدرت سے ہم جیتے اور مرتے ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔
شام کے وقت یہ پڑھیں:
اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ
ترجمہ: اے اللہ ! ہم نے تیرے ہی نام کے ساتھ شام کی اور تیری ہی قدرت سے ہم جیتے اور مرتے ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔
(سنن لابی داؤد، باب ما یقول اذا اصبح، رقم الحدیث 5068)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (باب ما یقول اذا اصبح، رقم الحدیث: 5068، ط: دار ابن حزم)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ : اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا ، وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ ، وَإِذَا أَمْسَى قَالَ : اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا ، وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ".
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی