سوال:
مفتی صاحب ! کوئی ایسا عمل بتادیں، جس کا اہتمام کرنے سے جنت میں داخل ہونے کی بشارت ہو۔
جواب: جنت میں داخل ہونے کے لیے یہ دعا پڑھیں:
رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا ، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا ، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا
ترجمہ: میں اپنے اللہ کے پروردگار ہونے اور اسلام کے دین ہونے اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر راضی ہوں۔
( سنن لابی داؤد، باب فی الاستغفار،رقم الحدیث 1529)
فضیلت: حضرت ابو سعید خدری رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے یہ کلمات کہے : "
رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا ، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا ، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا تو اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (باب فی الاستغفار، رقم الحدیث: 1529، ط: دار ابن حزم)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلَانِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَلِيٍّ الْجَنْبِيَّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ قَالَ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی