سوال:
میرے شوہر نے دو شادیاں کی تھیں، میں ان کی پہلی بیوی ہوں، میں نے اپنے گھر ہی میں اپنی ذاتی رقم سے ایک کاروبار شروع کیا تھا، جو الحمد للہ ابھی تک جاری ہے، اس میں محنت بھی میں ہی کرتی ہوں، اس میں نہ میرے شوہر کی طرف کوئی رقم لگی ہے اور نہ ان کی کوئی محنت ہے، اب وہ وفات پا گئے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ مرحوم شوہر کے ورثاء، یعنی دوسری بیوی سے جو اولاد ہے، کیا وہ میرے کاروبار میں حق دار ہوگی؟
جواب: صورت مسئولہ میں چونکہ آپ نے اپنی ذاتی رقم سے کاروبار شروع کیا تھا اور محنت بھی آپ کی تھی، لہذا اس کاروبار کی صرف آپ مالکہ اورحق دار ہیں، اور آپ کے مرحوم شوہر کی دوسری بیوی سے جو اولاد ہے، وہ حق دار نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (325/4، ط: دار الفکر)
ثم ذكر خلافا في المرأة مع زوجها إذا اجتمع بعملهما أموال كثيرة، فقيل هي للزوج وتكون المرأة معينة له، إلا إذا كان لها كسب على حدة فهو لها۔۔۔۔الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی