سوال:
مفتی صاحب ! نماز سے پہلے کوئی ایسا عمل بتادیں، جس کے پڑھنے سے شیطانی وسوسوں سے حفاظت ہو۔
جواب:
جب نماز کے لیے کھڑے ہونے لگیں، تو یہ پڑھیں:
(1) اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا (تین مرتبہ)
ترجمہ: اللہ کے لیے بہت زیادہ بڑائی ہے، اللہ کے لیے بہت زیادہ بڑائی ہے۔
(2) الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا (3 مرتبہ)
ترجمہ: اللہ کے لیے بہت زیادہ تعریف ہے، اللہ کے لیے بہت زیادہ تعریف ہے۔
(3) سُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا (3 مرتبہ)
ترجمہ:میں صبح و شام اللہ کی تسبیح و تقدیس کرتا ہوں۔
(4) اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ. ؔ
ترجمہ: اے اللہ ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں، شیطان مردود سے، اس کے چھونے سے ، اس کی پھونک سے اور اس کے تھتکارنے سے۔
(ابن ماجہ، باب الاستعاذۃ فی الصلاۃ، رقم الحدیث: 804)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابن ماجۃ: (باب الاستعاذۃ فی الصلاۃ، رقم الحدیث: 804)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَاصِمٍ الْعَنَزِيِّ، عَنْ ابْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا ثَلَاثًا، الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا ثَلَاثًا، سُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا ثَلَاثَ مَرَّاتِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ ، قَالَ عَمْرٌو: هَمْزُهُ الْمُوتَةُ، وَنَفْثُهُ الشِّعْرُ، وَنَفْخُهُ الْكِبْرُ.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی