سوال:
مفتی صاحب ! صبح اور شام کی کوئی ایسی دعا بتادیں کہ اگر صبح پڑھیں تو شام تک اور شام کو پڑھیں تو صبح تک حفاظت ہو جائے۔
جواب: صبح اور شام حفاظت سے رہنے کے لیے یہ دعا پڑھیں:
سُبحَانَ اللَّهِ وَبِحَمدِهِ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ مَا شَاءَ اللَّهُ كَانَ وَمَا لَم يَشَأ لَم يَكُن أَعلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلٰى كُلِّ شَيءٍ قَدِيرٌ وَأَنَّ اللَّهَ قَد أَحَاطَ بِكلِّ شَيءٍ عِلمًا
ترجمہ: اللہ پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ، نیکی کی توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے، جو اللہ چاہتا ہے، وہ ہوتا ہے، اور جو وہ نہیں چاہے، وہ نہیں ہو تا، میں جانتا ہوں کہ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے، اور اللہ اپنے علم سے ہر چیز کو محیط ہے۔
(سنن لابی داؤد، باب ما یقول اذا اصبح، رقم الحدیث 5075)
فضیلت: حدیث شریف میں آتا ہے کہ نبی ﷺنے اپنی ایک صاحبزادی کو یہ دعا سکھاتے ہوئے فرمایا: جو شخص ان کلمات کو صبح کے وقت پڑھے گا، اس کی شام تک حفاظت کی جائے گی اور جو شام کے وقت پڑھے گا، اس کی صبح تک حفاظت کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (باب ما یقول اذا اصبح، رقم الحدیث: 5075، ط: دار ابن حزم)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرٌو ، أَنَّ سَالِمًا الْفَرَّاءَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ عَبْدَ الْحَمِيدِ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ حَدَّثَهُ ، أَنَّ أُمَّهُ حَدَّثَتْهُ ، وَكَانَتْ تَخْدِمُ بَعْضَ بَنَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّ ابْنَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَتْهَا ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَلِّمُهَا ، فَيَقُولُ : قُولِي حِينَ تُصْبِحِينَ : سبحانَ اللَّهِ وبحمدِه لا قوَّةَ إلَّا باللَّهِ ما شاءَ اللَّهُ كانَ وما لم يشأ لم يَكن أعلمُ أنَّ اللَّهَ على كلِّ شيءٍ قديرٌ وأنَّ اللَّهَ قد أحاطَ بِكلِّ شيءٍ علمًا ، فَإِنَّهُ مَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يُصْبِحُ : حُفِظَ حَتَّى يُمْسِيَ ، وَمَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يُمْسِي : حُفِظَ حَتَّى يُصْبِحَ ".
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی