resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: گھنگرو والی کشمیری چوڑیاں پہننے کا حکم

(63667-No)

سوال: حضرت مفتی صاحب! امید ہے آپ بخیر وعافیت ہوں گے،آج کل بازار میں کشمیری چوڑیوں کے نام سے ایسی چوڑیاں دستیاب ہیں، جن میں چھوٹے چھوٹے گھونگرو ہوتے ہیں، خواتین کے لیے گھر کے اندر اور گھر سے باہر ان کا استعمال شرعاً کیا حکم رکھتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ چوڑیوں میں لگے گھنگرو کا حکم ان کی آواز پر ہے، جن چوڑیوں میں لگے گھنگرو محض زینت کے لیے ہوں اور ان سے آواز پیدا نہ ہوتی ہو، انہیں پہننا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، البتہ جن چوڑیوں کے گھنگرو سے آواز اور جھنکار پیدا ہوتی ہو، وہ "بجنے والے زیور" کے حکم میں ہیں، اس لیے انہیں ایسی جگہ پہننا ناجائز ہے جہاں ان کی آواز غیر محرم تک پہنچے، مثلاً: عوامی مقامات یا مشترکہ خاندانی نظام میں دیور، جیٹھ وغیرہ کے سامنے۔ ہاں: اگر صرف شوہر یا محارم کے سامنے پہنے جائیں اور آواز غیر محرم تک نہ پہنچے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النور، الایة: 31)
وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَى عَوْرَاتِ النِّسَاءِ *وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِنْ زِينَتِهِنَّ* وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ o

تفسير الطبري: (273/17، ط: دار هجر)
{ولا يضربن بأرجلهن}: فهو أن تقرع الخلخال بالآخر عند الرجال، أو يكون في رجليها خلاخل، فتحركهن عند الرجال، فنهى الله سبحانه وتعالى عن ذلك؛ لأنه من عمل الشيطان.
حدثنا الحسن، قال: أخبرنا عبد الرزاق، قال: أخبرنا معمر، عن قتادة: {ولا يضربن بأرجلهن ليعلم ما يخفين من زينتهن}. قال: هو الخلخال، لا تضرب امرأة برجلها ليسمع صوت خلخالها.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues