عنوان: ستر ہزار فرشتوں کی دعا (6375-No)

سوال: مفتی صاحب ! کوئی ایسا عمل بتادیجئے، جس سے ستر ہزار فرشتے ہمارے لیے دعا کرتے ہوں۔

جواب: ستر ہزار فرشتوں کی دعا حاصل کرنے کے لیے یہ دعا پڑھیں:
أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ (3 مرتبہ)
ترجمہ: میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں، جو سننے والا، جاننے والا ہے، شیطان مردود کے شر سے۔
هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (1 مرتبہ)
ترجمہ: وہ اللہ وہی ہے، جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ چھپی اور کھلی ہر بات کو جاننے والا ہے، وہی ہے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے۔
وہ اللہ وہی ہے، جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، جو بادشاہ ہے، تقدس کا مالک ہے، سلامتی دینے والا ہے، امن بخشنے والا ہے، سب کا نگہبان ہے، بڑے اقتدار والا ہے، ہر خرابی کی اصلاح کرنے والا ہے، بڑائی کا مالک ہے۔ پاک ہے اللہ اس شرک سے، جو یہ لوگ کرتے ہیں۔
وہ اللہ وہی ہے، جو پیدا کرنے والا ہے، وجود میں لانے والا ہے، صورت بنانے والا ہے، اسی کے سب سے اچھے نام ہیں۔ آسمانوں اور زمین میں جتنی چیزیں ہیں، وہ اس کی تسبیح کرتی ہیں، اور وہی ہے جو اقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک۔
(الجامع الترمذی، رقم الحدیث 2922)
فضیلت: حضرت مَعقل بن یَسار رضی ﷲ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص صبح کے وقت تین ( 3 ) مرتبہ أعوذ بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم پڑهے اور ســورة الحشر کی آخری تین یات پڑھے، تو اس کے ساتھ ﷲ تعالی ستر (70) ہزار فرشتے مقرر کر دیتے ہیں ، وہ شام تک اُس کیلئے دعا واستغفار کرتے ہیں، اگر اُس دن مر جائے تو شہید ہو کر مرے گا، اور جو شام کو پڑھے، اُس کو بھی یہی مرتبہ حاصل ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 2922، ط: دار الحدیث)
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ طَهْمَانَ أَبُو الْعَلَاءِ الْخَفَّافُ، حَدَّثَنِي نَافِعُ بْنُ أَبِي نَافِعٍ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، ‏‏‏‏‏‏وَقَرَأَ ثَلَاثَ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْحَشْرِ، ‏‏‏‏‏‏وَكَّلَ اللَّهُ بِهِ سَبْعِينَ أَلْفَ مَلَكٍ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ حَتَّى يُمْسِيَ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنْ مَاتَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ مَاتَ شَهِيدًا، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي، ‏‏‏‏‏‏كَانَ بِتِلْكَ الْمَنْزِلَةِ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2390 Dec 30, 2020
Satar hazar farishton ki dua, Supplication of seventy thousand angles

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.