عنوان: صبح و شام کے تمام کاموں کے لیے اللہ کافی ہو جائے، اس کے لیے دعا(6391-No)

سوال: مفتی صاحب ! کوئی ایسی دعا بتادیں، جس کے پڑھنے سے صبح و شام کے تمام کاموں میں اللہ پاک کافی ہو جائیں۔

جواب: صبح و شام کے تمام کاموں میں اللہ پاک کے کافی ہو جانے کے لیے یہ دعا پڑھیں:
حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ، وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ( صبح و شام 7 مرتبہ)
ترجمہ: میرے لیے اللہ کافی ہے، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، میں نے اسی پر بھروسہ کیا، اور وہ بڑے عرش کا مالک ہے۔
(سنن لابی داؤد، باب ما یقول اذا اصبح، رقم الحدیث 5081)
فضیلت: حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو شخص صبح و شام اس دعا کو سات مرتبہ پڑھ لے تو اللہ اس کے تمام کاموں کے لیے کافی ہوجاتا ہے، چاہے پڑھنے والا اس کے پڑھنے میں سچا ہو یا جھوٹا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (باب ما یقول اذا اصبح، رقم الحدیث: 5081، ط: دار ابن حزم)
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ مُسْلِمٍ الدِّمَشْقِيُّ وَكَانَ مِنْ ثِقَاتِ الْمُسْلِمِينَ مِنَ الْمُتَعَبِّدِينَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُدْرِكُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ يَزِيدُ : شَيْخٌ ثِقَةٌ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى : حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ، وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ سَبْعَ مَرَّاتٍ ، كَفَاهُ اللَّهُ مَا أَهَمَّهُ صَادِقًا كَانَ بِهَا أَوْ كَاذِبًا ".

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 784 Dec 31, 2020
Subah o Shaam tamam kamon kae liyae Allah Pak kaafi ho jai, oos ki dua, Pray for it that May Allah suffice for all the work of morning and evening

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.