عنوان: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو صبح، شام اور سونے کی دعا کی تعلیم(6396-No)

سوال: مفتی صاحب ! کوئی ایسی دعا ارشاد فرمادیں، جس کو صبح اور شام کے ساتھ رات کو بھی پڑھ سکتے ہوں۔

جواب: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ مجھے ایسی دعا بتادیجیئے، جسے میں صبح و شام پڑھ لیا کروں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم صبح یا شام کرو، یا سونے کے لیے جاؤ، تو یہ دعا پڑھ لیا کرو:
اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي، وَشَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ۔
ترجمہ: اے اللہ ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، چھپی اور ظاہری چیزوں کے جاننے والے، ہر چیز کے پروردگار اور مالک، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور میں اپنے نفس کے شر سے، اور شیطان کے شر سے، اور اس کے شرک کی برائی سے پناہ مانگتا ہوں۔
(سنن لابی داؤد، باب ما یقول اذا اصبح، رقم الحدیث: 5067)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (باب ما یقول اذا اصبح، رقم الحدیث: 5067، ط: دار ابن حزم)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مُرْنِي بِكَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ إِذَا أَصْبَحْتُ وَإِذَا أَمْسَيْتُ قال : قُلْ: اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي، وَشَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ ، قَالَ : قُلْهَا : إِذَا أَصْبَحْتَ ، وَإِذَا أَمْسَيْتَ ، وَإِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 762 Jan 01, 2021
Hazart Abu Bakar R.A ko subah, shaam aur sonay ki dua ki taleem, Teaching morning, evening and sleeping prayers to Hazrat Abu Bakar Siddique R.A

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.