عنوان: رات میں آسمان کی طرف نگاہ کر کے پڑھی جانے والی دعا(6400-No)

سوال: مفتی صاحب ! رات میں بیدار ہونے کے بعد آسمان کی طرف نگاہ پڑ جائے، تو کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

جواب: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رات کا کچھ حصہ گزرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر یہ آیت تلاوت فرمائی:
إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لآيَاتٍ لأُولِي الأَلْبَابِ.
ترجمہ: بیشک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں اور رات دن کے باری باری آنے جانے میں، عقل والوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں۔
(صحیح بخاری، باب رفع البصر الی السماء، رقم الحدیث: 6215)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (باب رفع البصر الی السماء، رقم الحدیث: 6215، ط: دار الکتب العلمیۃ)
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي شَرِيكٌ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ: بِتُّ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَهَا ، فَلَمَّا كَانَ ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ أَوْ بَعْضُهُ قَعَدَ فَنَظَرَ إِلَى السَّمَاءِ ، فَقَرَأَ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لآيَاتٍ لأُولِي الأَلْبَابِ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 743 Jan 02, 2021
Raat main Aasman ki taraf nigah kir kae purhi janae wali dua, Dua for sighting sky in the night

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.