سوال:
کیا فحش تصاویر اور ویڈیوز (pornography) دیکھنے سے غسل واجب ہو جاتا ہے، اگرچہ منی نہ نکلے اور نہ ہی نکالی جائے، بلکہ صرف پتلا مادہ نکلے؟
جواب: اگر فحش تصاویر اور ویڈیو دیکھنے یا دیگر شہوت انگیز اسباب کی وجہ سے شہوت کے ساتھ منی نکل جائے تو اس سے غسل واجب ہوجاتا ہے، البتہ کبھی کبھار اس دوران پتلا لیس دار مادہ عضو خاص سے خارج ہوتا ہے، جس کے نکلنے پر شہوت قائم رہتی ہے اور عضو تناسل کی ایستادگی بھی ختم نہیں ہوتی، ایسے مادہ کو "مذی" کہا جاتا ہے، اس سے غسل واجب نہیں ہوتا ہے، البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے اور جسم یا کپڑوں کے جس حصہ پر یہ لگ جائے، وہ ناپاک ہوجاتا ہے، لہذا نماز پڑھنے کے لیے اس حصہ کو پاک کرنا ضروری ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الهداية: (20/1، ط: دار احیاء التراث العربي)
وليس في المذي والودي غسل وفيهما الوضوء
الھندیۃ: (14/1، ط: دار الفکر)
(الفصل الثالث في المعاني الموجبة للغسل وهي ثلاثة) منها الجنابة وهي تثبت بسببين أحدهما خروج المني على وجه الدفق والشهوة من غير إيلاج باللمس أو النظر أو الاحتلام أو الاستمناء.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی