سوال:
مفتی صاحب ! کھانا کھانے کے بعد کی کوئی ایسی دعا بتائیں، جس کے پڑھنے سے گناہ معاف ہوجاتے ہوں۔
جواب: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا الطَّعَامَ، وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ۔
ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا، اور میری کسی قوت اور طاقت کے بغیر مجھے عطا کیا۔
(سنن لابی داؤد، کتاب اللباس، رقم الحدیث: 4023)
فضیلت: حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو شخص کھانا کھانے کے بعد اس دعا کو پڑھے گا، اللہ تعالی اس کے اگلے اور پچھلے (صغیرہ) گناہوں کو معاف فرمادیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (کتاب اللباس، رقم الحدیث: 4020، ط: دار ابن حزم)
حَدَّثَنَا نُصَيْرُ بْنُ الْفَرَجِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي مَرْحُومٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَكَلَ طَعَامًا ثُمَّ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا الطَّعَامَ، وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، قَالَ: وَمَنْ لَبِسَ ثَوْبًا، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا الثَّوْبَ وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ .
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی