resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: بیوہ کا دوسری شادی کرنے کے بعد سابقہ مرحوم شوہر کی میراث میں حصہ(6417-No)

سوال: مفتی صاحب! اگر بیوہ سابقہ شوہر کی عدت وفات کے بعد کسی دوسری جگہ شادی کر لے تو کیا وہ سابقہ مرحوم شوہر کی میراث میں حصہ دار رہتی ہے؟ برائے مہربانی وضاحت فرمائیں۔

جواب: واضح رہے کہ اگر بیوہ عورت عدتِ وفات گزارنے کے بعد دوسری جگہ شادی کرلے تو دوسری جگہ شادی کرنے کی وجہ سے سابقہ شوہر کی میراث سے اس کا حصہ ختم نہیں ہوتا ہے، بلکہ اس کا اپنے سابقہ شوہر کی میراث میں شرعاً حصہ ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 12)

وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكُمْ وَلَدٌ فَإِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ....الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster