عنوان: بیوی کو دو مرتبہ کہا "جاؤ میں نے تمہیں طلاق دی" اور پھر عدت میں ہمبستری کرلی۔ (6440-No)

سوال: میں نے اپنی بیوی کو دو طلاق دینے کے بعد ہمبستری کر لی تھی، میرے سسرال والے کہہ رہے ہیں کہ تجدیدِ نکاح کرو اور سیکورٹی رقم بھی رکھو، معلوم یہ کرنا ہے کہ تجدیدِ نکاح میں کتنا مہر رکھا جاتا ہے؟ نیز سسرال والوں کا سیکورٹی رقم کا مطالبہ صحیح ہے؟
تنقیح:
آپ کے سوال میں کچھ ابہام ہے، آپ سے درخواست ہےکہ درج ذیل باتوں کی وضاحت کردیں، تاکہ جواب دینے میں آسانی ہو:
1۔ آپ نے کن الفاظ کے ساتھ طلاق دی تھی؟
2۔ دونوں طلاقیں ایک ساتھ دی تھیں، یا الگ الگ؟ درمیانی وقفہ بیان کریں۔
3۔ آپ نے ہمبستری طلاق کے کتنے عرصے بعد کی تھی؟ عدت میں، یا اسکے گزرنے کے بعد؟
ان سوالات کے جوابات کے بعد ہی آپ کے سوال کا جواب دیا جا سکے گا۔
جواب تنقیح:
1) جاؤ میں نے تمہیں طلاق دی
2)دونوں ایک ساتھ دی تھیں۔
3)عدت میں کی تھی۔

جواب: صورت مسئولہ میں چونکہ آپ نے دو طلاق رجعی دینے کے بعد عدت کے اندر ہی بالفعل رجوع کرلیا ہے، اور طلاق رجعی کے بعد عدت کے اندر بالقول یا بالفعل رجوع کرنا جائز ہے، لہذا صورت مسئولہ میں آپ کا نکاح برقرار ہے، تجدید نکاح کی ضرورت نہیں ہے، آپ کے سسرال والوں کا تجدید نکاح اور مہر کا مطالبہ درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھدایہ: (405/2، ط: سعید)
و اذا طلق الرجل امرأتہ تطلیقۃ او تطلیقتین، فلہ ان یرجعھا فی عدتھا، رضیت بذالک او لم ترض، و الرجعۃ ان یقول راجعتکِ، او راجعتُ امرأتی، او یطأھا، او یلمسھا بشھوۃ، او ینظر الی فرجھا بشھوۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 689 Jan 07, 2021
biwi,bivi ko do martba kaha "jao main ne tumhy talaaq di" aur phir iddaat main humbistari kar li, saying two times to his wife"jao main ne tumhy talaaq di" and than doing intercourse during the iddaat,iddah period

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.