سوال:
مفتی صاحب ! اپنے اعضاء کی برائی سے محفوظ رہنے کے لیے دعا ارشاد فرمادیں۔
جواب: اپنے اعضاء کی برائی سے محفوظ رہنے کے لیے اس دعا کو پڑھیں:
اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي، وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي، وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي، وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي۔
ترجمہ: اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں، اپنے کان کی برائی سے، اور اپنی آنکھ کی برائی سے، اور اپنی زبان کی برائی سے، اور اپنے دل کی برائی سے، اور اپنی منی کی برائی سے۔
(السنن لابي داؤد، بَابٌ فِي الِاسْتِعَاذَةِ، رقم الحدیث: 1551)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (بَابٌ فِي الِاسْتِعَاذَةِ، رقم الحدیث: 1551، ط: دار المعرفة)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ بْنِ الزُّبَيْرِ، ح وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، الْمَعْنَى، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَوْسٍ، عَنْ بِلَالٍ الْعَبْسِيِّ، عَنْ شُتَيْرِ بْنِ شَكَلٍ، عَنْ أَبِيهِ - فِي حَدِيثِ أَبِي أَحْمَدَ شَكَلِ بْنِ حُمَيْدٍ -، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ، عَلِّمْنِي دُعَاءً، قَالَ: " قُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي، وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي، وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي، وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي "
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی