سوال:
ایک مرد اور ایک عورت دونوں سے آپس میں زنا کا ارتکاب ہو جاتا ہے اور دونوں کی شادی الگ الگ ہوجاتی ہے اور دونوں کی اولاد ہوتی ہے، اب جن دونوں مرد اورعورت سے زنا کا ارتکاب ہوا تھا، وہ دونوں اپنی اولاد کا نکاح آپس میں کرانا چاہتے ہیں، تو کیا ایسی صورت میں ان دونوں (زانی اور زانیہ) کی اولاد کا آپس میں نکاح کرانا درست ہوگا؟
از راہ کرم مندرجہ بالا مسئلہ میں رہنمائی فرمائیں۔
جواب: واضح رہے کہ زانیہ اور مزنیہ کی اولاد کا آپس میں نکاح کرنا صحیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الایۃ: 24)
وَ اُحِلَّ لَکُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ۔۔۔۔الخ
احکام القرآن للجصاص: (قبیل باب المھور، 139/2)
وقال عطاء: احل لکم ما وراء ذوات المحارم من اقاربکم۔
رد المحتار: (فصل فی المحرمات، 32/3)
ویحل لاصول الزانی وفروعہ اصول المزنی بھا وفروعھا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی