سوال:
مفتی صاحب! اگر کسی کا بچپن میں عقیقہ نہ ہوا ہو، تو جوانی میں عقیقہ کرسکتے ہیں؟
اسی طرح اگر کسی کا ساتویں، چودہویں اور اکیسویں دن عقیقہ نہ ہوا ہو، تو بعد میں کرسکتے ہیں؟
جواب: اگر کسی بچہ کا عقیقہ بچپن میں نہ کیا گیا ہو، تو بڑے ہوجانے کے بعد بھی اس کا عقیقہ کیا جا سکتا ہے، اسی طرح اگر کسی وجہ سے اکیسویں دن نہ کر سکے ہوں، تو بعد میں کسی بھی وقت عقیقہ کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ساتویں دن کے بعد جب بھی عقیقہ کرنا ہو تو بہتر یہ ہے کہ پیدائش سے ساتویں دن کی رعایت کرکے عقیقہ کر لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
اعلاء السنن: (117/17، ط: ادارۃ القرآن)
وانها إن لم تذبح في السابع ذبحت في الرابع عشر ، وإلا ففي الحادي والعشرين، ثم هکذا في الأسابيع.
واللہ رعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی