عنوان: مرحوم کے فلیٹ، قرض دی ہوئی رقم اور پیسوں کا حقدار کون ہوگا؟(6453-No)

سوال: جناب محترم مفتی صاحب!
میرے والد صاحب کا چند دن پہلے انتقال ہوا ہے، ان کی وراثت سے متعلق درج ذیل سوالات میں شرعی رہنمائی مطلوب ہے۔
سوال نمبر 1:
ابو کا ایک فلیٹ جس پر ابو کہا کرتے تھے کہ میرے مرنے کے بعد
یہ فلیٹ تم دونوں بھائیوں کا ہے ۔ اب وہ فلیٹ وراثت میں آئے گا یا ہم دو بھائیوں کا میں تقسیم ہوگا؟
سوال نمبر 2:
ابو نے جن کو قرضہ دیا تھا، اگر وہ اسے ادا کریں تو وہ رقم وراثت میں آئے گی یا وہ رقم والدہ کو دے دی جائے؟
سوال نمبر 3:
ابو کے پاس کچھ رقم تھی ، وہ وراثت میں آئے گی یا وہ والدہ کو دے دی جائے؟
جزاکم اللّٰہ خیراً

جواب: صورتِ مسئولہ میں فلیٹ، قرض دی ہوئی رقم اور تمام جائیداد منقولہ و غیر منقولہ مرحوم کے تمام شرعی ورثاء میں ان کے حصوں کے بقدر تقسیم ہوگی۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

شرح المجلۃ: (المادۃ: 837)
تنعقد الہبۃ بالإیجاب والقبول، وتتم بالقبض الکامل؛ لانہا من التبرعات، والتبرع لا یتم إلا بالقبض''.

الدر المختار: (689/5، ط: سعید)
''بخلاف جعلتہ باسمک فإنہ لیس بہبۃ''۔

و فیہ ایضا: (559/4، ط: سعید)
الترکہ فی الاصطلاح ما ترکہ المیت من الاموال صافیا عن تعلق حق الغیر۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 556 Jan 07, 2021
marhoom ky flat qaraz di hui raqam aur paeson ka haqdar kon, who is the entitled,directorail for the flate and borrowd money of a late person

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.