سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ بنا وضو کے موبائل یالیپ ٹاپ پر قرآن مجید پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ موبائل یا لیپ ٹاپ کے ذریعہ بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھنا جائز ہے، البتہ اس بات کا خیال رہے کہ اسکرین پر جہاں قرآن شریف کے الفاظ ظاہر ہو رہے ہوں، اسکرین کے اس حصہ کو ہاتھ نہ لگایا جائے، اس کے علاوہ بقیہ موبائل اور لیپ ٹاپ کو چھو سکتے ہیں، البتہ افضل یہ ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت بہرحال وضو کر کے کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القران الکریم: (الوقعہ، الآیۃ: 79)
لَايَمَسُّهٗٓ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَo
غنیة المستملي: (ص: 52)
ولا تکرہ قراءة القرآن للمحدث ظاہراً أي علی ظہر لسانہ حفظًا بالإجماع وروی أصحاب السنن عن علي رضي اللہ عنہ أن رسول اللہ صلی ا للہ علیہ وسلم کان یخرج من الخلاء فیقرئنا ویأکل معنا اللحم وکان لا یحجبہ أو لا یحجزہ عن قراءة شيء لیس الجنابة.
البحر الرائق: (کتاب الطھارۃ، 203/1)
'' ومنع المحدث المس أي عن القرآن ومنعهما أي المس وقراءة القرآن الجنابة والنفاس''۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی