عنوان: صبح و شام حفاظت کے ساتھ رہنے کے لیے دعا(6498-No)

سوال: مفتی صاحب! صبح و شام حفاظت کے ساتھ رہنے کے لیے کوئی دعا بتادیں۔

جواب: حٰم۔ تَنزِیلُ الکِتَابِ مِنَ اللّٰہِ العَزِیزِ العَلِیمِ۔ غَافِرِ الذَّنبِ وَ قَابِلِ التَّوبِ شَدِیدِ العِقَابِ ذِی الطَّولِ، لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ اِلَیہِ المَصِیرُ

ترجمہ: یہ کتاب اللہ کی طرف سے اتاری جا رہی ہے، جو بڑا صاحب اقدار، بڑے علم کا مالک ہے، جو گناہ کو معاف کرنے والا، توبہ قبول کرنے والا، سخت سزا دینے والا، بڑی طاقت کا مالک ہے۔ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اسی کی طرف سب کو لوٹ کر جانا ہے۔
اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَـُٔوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ.
ترجمہ: اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، جو سدا زندہ ہے، جو پوری کائنات سنبھالے ہوئے ہے، جس کو نہ کبھی اونگھ لگتی ہے، نہ نیند۔ آسمانوں میں جو کچھ ہے ( وہ بھی) اور زمین میں جو کچھ ہے ( وہ بھی) سب اسی کا ہے۔ کون ہے جو اس کے حضور اس کی اجازت کے بغیر کسی کی سفارش کرسکے ؟ وہ سارے بندوں کے تمام آگے پیچھے کے حالات کو خوب جانتا ہے، اور وہ لوگ اس کے علم کی کوئی بات اپنے علم کے دائرے میں نہیں لاسکتے، سوائے اس بات کے جسے وہ خود چاہے، اس کی کرسی نے سارے آسمانوں اور زمین کو گھیرا ہوا ہے، اور ان دونوں کی نگہبانی سے اسے ذرا بھی بوجھ نہیں ہوتا، اور وہ بڑا عالی مقام، صاحب عظمت ہے۔
(جامع الترمذي، باب ما جاء في فضل سورة البقرة وآية الكرسي، رقم الحديث: 2879)
فضیلت: حدیث شریف میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی الله عليه وسلم نے فرمایا: جو صبح کے وقت درج بالا آیتیں اور آیۃ الکرسی پڑھے گا، اس کی شام تک، اور جو شام کو پڑھے گا، اس کی صبح تک حفاظت کردی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (باب ما جاء في فضل سورة البقرة و آية الكرسي، رقم الحديث: 2879، ط: دار الحدیث)
حدثنا يحيى بن المغيرة أبو سلمة المخزومي المديني، قال: حدثنا ابن أبي فديك، عن عبد الرحمن بن أبي بكر المليكي، عن زرارة بن مصعب، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قرأ حم المؤمن إلى {إليه المصير} وآية الكرسي حين يصبح حفظ بهما حتى يمسي، ومن قرأهما حين يمسي حفظ بهما حتى يصبح.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 780 Jan 15, 2021
Subah o Sham Hifazat kay saath rehnay kay liey dua, Subha, Sham, Rehne, ki dua, Subah Sham, Parhnay, Padhnay, Hifazat ki duaein, , Supplications for day and night protection, Dua for day and night protection, Dua for morning and evening protection, Dua for protection

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.