عنوان: رکوع سے کھڑے ہونے کے بعد کی دعائیں(6506-No)

سوال: مفتی صاحب ! رکوع سے کھڑے ہونے کے بعد کی دعائیں بتادیں۔

جواب: رکوع سے کھڑے ہو کر "سَمِعَ اللّٰہُ لِمَن حَمِدَہُ" (اﷲ نے اس بندے کی سن لی، جس نے اس کی تعریف کی) کے بعد "رَبَّنَا لَکَ الحَمدُ" ( اے ہمارے پروردگار ! آپ ہی کے لیے تعریف ہے) کہا جاتا ہے، اس کے ساتھ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں:
(1) رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ
ترجمہ: اے ہمارے پروردگار ! آپ ہی کے لیے تعریف ہے، ایسی تعریف جو بہت زیادہ، پاکیزہ اور برکت والی ہے۔
(صحيح البخاري، بَابُ فَضْلِ اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الحَمْدُ، رقم الحديث: 799)
(2) رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ، أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ، أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ، وَكُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ: اللهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ۔
ترجمہ: اے ہمارے پروردگار ! تیرے ہی لیے اتنی تعریف ہے، جس سے آسمان اور زمین بھر جائیں، اور اس کے بعد ہر وہ چیز بھر جائے، جو تیری مشیت میں ہے، اے تعریف اور بزرگی کے مالک ! سب سے سچی بات جو بندہ نے کہی، جب کہ ہم سب تیرے ہی بندے ہیں، (یہ ہے کہ) اے اللہ ! جو کچھ تو عطا کرے، اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور جس چیز کو تو روک دے، اسے کوئی دینے والا نہیں، اور کسی صاحبِ نصیب کو آپ کے (فیصلے کے) خلاف اس کا نصیب فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔
(صحیح مسلم، باب ما یقول اذا رفع راسہ من الرکوع، رقم الحدیث: 1071)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحيح البخاري: (بَابُ فَضْلِ اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الحَمْدُ، رقم الحديث: 799، ط: دار الکتب العلمیۃ)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ المُجْمِرِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَلَّادٍ الزُّرَقِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِيِّ، قَالَ: " كُنَّا يَوْمًا نُصَلِّي وَرَاءَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ "، قَالَ رَجُلٌ وَرَاءَهُ: رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ: «مَنِ المُتَكَلِّمُ» قَالَ: أَنَا، قَالَ: «رَأَيْتُ بِضْعَةً وَثَلاَثِينَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَهَا أَيُّهُمْ يَكْتُبُهَا أَوَّلُ»

صحیح مسلم: (باب ما یقول اذا رفع راسہ من الرکوع، رقم الحدیث: 1071)
حدثنا عبد الله بن عبد الرحمن الدارمي، أخبرنا مروان بن محمد الدمشقي، حدثنا سعيد بن عبد العزيز، عن عطية بن قيس، عن قزعة، عن أبي سعيد الخدري، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا رفع رأسه من الركوع قال: " ربنا لك الحمد ملء السماوات والأرض، وملء ما شئت من شيء بعد، أهل الثناء والمجد، أحق ما قال العبد، وكلنا لك عبد: اللهم لا مانع لما أعطيت، ولا معطي لما منعت، ولا ينفع ذا الجد منك الجد۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1592 Jan 17, 2021
Ruku say kharay honay kay baad ki duaein, Ruqu, se, kharey, hone, ke, Dua after standing up from ruku, what to say when standing up from ruku, dua when standing up from ruku, making dua after ruku, dua after ruku, after ruku dua, ruqu, dua when standing up from ruku

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.