عنوان:
حج میں ریا اور شہرت سے بچنے کی دعا(6509-No)
سوال:
مفتی صاحب ! حج میں ریا اور شہرت سے بچنے حج کرنے والے کو کیا دعا پڑھنی چاہیے؟
جواب: آپ ﷺنے ایک معمولی سواری اور ایسے کپڑے میں حج کیا، جس کی قیمت چار درہم بھی نہ تھی اور آپ یہ دعا فرما رہے تھے:
اَللّٰهُمَّ حَجَّةٌ لَا رِيَاءَ فِيهَا، وَلَا سُمْعَةَ
ترجمہ: اے اللہ ! وہ حج کرنے کی توفیق عطا فرما، جس میں کوئی ریاکاری اور شہرت نہ ہو۔
(السنن لابن ماجۃ، بَابُ الْحَجِّ عَلَى الرَّحْلِ، رقم الحدیث: 2890)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابن ماجۃ: (بَابُ الْحَجِّ عَلَى الرَّحْلِ، رقم الحدیث: 2890، ط: دار المعرفۃ)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ صَبِيحٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَحْلٍ، رَثٍّ، وَقَطِيفَةٍ تُسَاوِي أَرْبَعَةَ دَرَاهِمَ، أَوْ لَا تُسَاوِي، ثُمَّ قَالَ: «اللَّهُمَّ حَجَّةٌ لَا رِيَاءَ فِيهَا، وَلَا سُمْعَةَ»
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Hujjaj e karam ke (kay) liey dua, Hajj ki dua, Hujjaj ki dua, Haji, Haaji, Hajjah,
Dua (Prayer) for Pilgrims of Hajj , Supplication