سوال:
السلام علیکم
میرا سوال یہ ہے کہ عدالتی خلع کی صورت میں عدت خلع دائر ہونے کے بعد یا عدالت اور یونین کونسل کے ذریعہ خلع نامہ جاری ہونے کے بعد کب شروع ہوتی ہے؟
جواب: طلاق اور خلع میں اصل اعتبار شوہر کے قول کا ہے، لہذا صرف خلع کی درخواست دینے سے عدت شروع نہیں ہوگی، بلکہ شوہر کے عدالت میں پیش ہو کر خلع کے لئے رضامندی ظاہر کرنے کے بعد جب عدالت اس پر فیصلہ سناتی ہے، تو عدالتی فیصلے کے فورا بعد سے عورت کی عدت شروع ہوجاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایہ: (431/2، ط: سعید)
و ابتداء العدۃ فی الطلاق عقیب الطلاق، و فی الوفاۃ عقیب الوفاۃ، فان لم تعلم بالطلاق او الوفاۃ حتی مضت مدۃ العدۃ فقد انقضت عدتہا، لان سبب وجوب العدۃ الطلاق او الوفاۃ، فیعتبر ابتداءھا من وقت وجود السبب۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی