عنوان: عقدنکاح میں دولہا کی طرف سے وکیل بننے کا حکم(6568-No)

سوال: السلام علیکم، ایک بالغ لڑکا عین نکاح کے وقت نکاح میں کچھ وجوہات کی بنا پر نہیں پہنچ سکا، لڑکے کے ماموں نے وکالت اور ولی ہونے کی حثیت سے لڑکے کی طرف سے ایجاب اور قبول کر لیا، پھر نکاح خواں نے نکاح کا خطبہ پڑھ لیا۔
اگلے دن لڑکے کی جب حاضری ممکن ہوئی تو لڑکے سے اس کے اسی ماموں نے جس وکالت اور گواہوں کے سامنے ایجاب اور قبول کیا تھا،اسی ماموں نے لڑکے سے تین دفعہ ایجاب اور قبول کروایا، تین دفعہ لڑکے سے پوچھا کہ اتنے حق مہر کے ساتھ فلاں لڑکی آپ کو قبول ہے؟ لڑکے نے تینوں دفعہ قبول کیا، لیکن دوسرے دن خطبہ نہیں ہوا، اور نکاح نامہ پر لڑکے نے دستخط کر دیے۔
معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ نکاح درست ہے؟

جواب: نکاح میں لڑکا اور لڑکی دونوں کو اپنا وکیل بنانے کا اختیار ہے، اگر دونوں کے وکیل ایک ہی مجلس میں عقدِ نکاح کو انجام دے دیں، تب بھی نکاح منعقد ہوجاتا ہے، لہذا صورت مسئولہ میں لڑکے کے ماموں کا لڑکے کی طرف سے وکیل بن کر ایجاب و قبول کرنے سے نکاح منعقد ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (96/3، ط: دار الفكر)
ويتولى طرفي النكاح واحد) بإيجاب يقوم مقام القبول في خمس صور كأن كان وليا أو وكيلا من الجانبين أو أصيلا من جانب و وكيلا أو وليا من آخر، أو وليا من جانب وكيلا من آخر كزوجت بنتي من موكلي۔

بدائع الصنائع: (231/2، ط: دار الكتب العلمية)
ثم النكاح كما ينعقد بهذه الألفاظ بطريق الأصالة ينعقد بها بطريق النيابة، بالوكالة، والرسالة؛ لأن تصرف الوكيل كتصرف الموكل، وكلام الرسول كلام المرسل، والأصل في جواز الوكالة في باب النكاح ما روي أن النجاشي زوج رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أم حبيبة - رضي الله عنها - فلا يخلو ذلك إما أن فعله بأمر النبي - صلى الله عليه وسلم - أو لا بأمره، فإن فعله بأمره فهو وكيله، وإن فعله بغير أمره فقد أجاز النبي - صلى الله عليه وسلم - عقده والإجازة اللاحقة كالوكالة السابقة.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1324 Jan 26, 2021
aqad nikkah men dolha ki taraf/ tarf sy waqeel/ wakeel banny ka hukum, Ruling / Order to become a lawyer by the groom in marriage

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.