سوال:
مفتی صاحب ! مرنے والے کے پاس تلقین کے لیے کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟
جواب: جب کسی کا انتقال ہونے لگے، تو اس کے پاس ان الفاظ میں دعا پڑھنی چاہیے:
لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ بڑے حلم والا اور بڑا کریم ہے، پاک ہے وہ اللہ جو عرش عظیم کا پروردگار ہے، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔
(سنن لابن ماجۃ، باب ما جاء فی تلقین المیت لا الہ الا اللہ، رقم الحدیث: 1446)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابن ماجۃ: (باب ما جاء فی تلقین المیت لا الہ الا اللہ، رقم الحدیث: 1446، ط: دار المعرفۃ)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ لِلْأَحْيَاءِ؟، قَالَ: أَجْوَدُ وَأَجْوَدُ .
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی