سوال:
مفتی صاحب! محمد ابراہیم الدین نام کا معانی کیا ہے، نیز اس نام رکھنے میں کوئی مضائقہ تو نہیں ہے؟
جواب: "ابراہیم" غیر عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی قابل، خوش قسمت کے آتے ہیں، یہ نام اپنے معنی کے اعتبار سے بہترین اور مکمل ہے، اور "ابراہیم" کے ساتھ "الدین" لگانے سے چونکہ کوئی بامعنی لفظ نہیں بنتا، اس لئے "محمد ابراہیم الدین" (IbraheemuDeen)نام رکھنے کے بجائے صرف "محمد ابراہیم" نام رکھ لینا مناسب ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی